لبنان

ایران میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ لبنانی پادری

شیعت نیوز: ممتاز لبنانی پادری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دنیا میں یہ بات پھیلا دی گئی ہے کہ عرب ملکوں کی طرح ایران میں بھی مسیحی برادری سے متعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ ایران میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

یہ بات اسلام اور عیسائیت کے درمیان مکالمہ کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ’’آنٹوان ضو ‘‘ نے بدھ کے روز بیروت کے جنوبی علاقے میں ایرانی ثقافتی اتاشی ’’عباس خامہ یار‘‘ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : کرسمس پر اسرائیل نے عیسائیوں سے مذہبی آزادی بھی چھین لی

انہوں نے ایران کے بار بار دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کے پہلے دورے پر لچکدار اور مہمان نواز عوام سے لطف اندوز کیا مگر کچھ ممالک کے عوام اس پر واقف نہیں ہیں ، لیکن ہم ایرانی عوام کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

ضو نے کہا کہ بدقسمتی سے آج دنیا میں اسلام فوبیا پھیل جاتا ہے مگر اسلام کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ دنیا کی تقریبا ایک چوتھائی آبادی مسلمان ہے اور اگر اسلام کو ختم کردیا گیا تو ہم دنیا میں فنا ہوجائیں گے۔

لبنان میں ایرانی ثقافتی اتاشی عباس خامہ یار نے بھی کہا کہ ، اسلامی انقلاب کی فتح کے چار دہائیوں کے بعد ہمارے معاشرے میں مسلم اور مسیحی برادری کے درمیان کوئی فرق نہیں پایا ، اور اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام ایرانیوں اور شہریوں کے لئے مساوی حقوق کی وضاحت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button