غیور عراقی عوام کا حشدالشعبی کے مراکز پر حملوں کے خلاف امریکی سفارتخانے پر حملہ

31 دسمبر, 2019 21:23

شیعت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افرادنے دہشتگردی کے مرکز امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ امریکی سفارتخانے سے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی، حکومت نے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، علامہ عارف حسین واحدی

تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات امریکی ڈرون طیاروں نے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں مجاہدین شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آغازِسال نو خدا کی نافرمانی کے بجائے امن وسکون، ترقی وپیشرفت کی دعا کیساتھ ہوناچاہئے،سربراہ ایم ڈبلیوایم

اس حملے کے بعد سے عراق بھر میں امریکہ کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے اور پورے ملک میں امریکہ کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ زو پکڑتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ زکزاکی کوان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کانشانہ بنایاگیا، علامہ ساجد نقوی

حملہ کے خلاف عراقی دارالحکومت بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے پر ہزاروں عراقیوں نےاحتجاج کیا۔اس دوران امریکی سفارتخانے سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیئے گئے جس کے جواب میں مظاہرین نے دہشتگردی کے مرکز امریکی سفارتخانے پر حملہ کردیا۔ مظاہرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے اور امریکی پرچم بھی جلاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین ِ عراق پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا، حشد الشعبی

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق میں موجود امریکی سفارتخانہ بند کیاجائے۔ عراقی مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے پرچم کو نذر آتش کرکے عراقی رضآکار فورس کا پرچم نصب کردیا ہے۔ عراقی مظاہرین ، عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عراقی مظاہرین امریکی سفارتخانہ کے باہر دھرنا دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

6:29 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔