پاکستان

سانحہ عاشوراکراچی کو دس سال بیت گئے مگر قاتل آج بھی آزادہیں،علامہ رضی جعفرنقوی

سانحہ عاشور پر حکومت کا کہنا تھا کہ اس سانحے کے پیچھے بلیک واٹر نامی دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے

شیعت نیوز: علامہ رضی جعفرنقوی کا کہنا تھا کہ آج سانحہ عاشور کراچی کو دس سال بیت گئے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ پچاس سے زائد شہداء اور درجنوں زخمی عزاداروں کے قاتل آج بھی آزاد ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے، سانحہ عاشور پر حکومت کا کہنا تھا کہ اس سانحے کے پیچھے بلیک واٹر نامی دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آلِ سعود کی دھمکی پر عمران خان نے نئے پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیل دیا، علامہ جہانزیب

ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میںجعفریہ الائنس پاکستان کےاہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا، جس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، قاسم نقوی، سبط رضا، نیئر علی و دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائنی حکومت کا امریکہ کے خلاف بڑا اقدام، امریکی سفارتکار کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں اس سانحے میں ملوث وہی ملک دشمن عناصر ملوث تھے جو آج افواج پاکستان سمیت ملک کے دیگر اداروں اسکول، بازار اور مساجد پر حملوں میں ملوث ہیں، فورسز کو ان ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانی چاہیئے تاکہ ملک بھر میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت مایوسی کا شکار ہے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی

علامہ رضی جعفرنقوی نے کہاکہ پاکستان کو چاہیئے کہ اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے، ہمیں اپنے ملک میں پڑوسی دشمن ملک کی لگائی گئی اس دہشت گردی کی آگ کو بجھانے کی اشد ضرورت ہے، آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں، اگر یہ دہشت گردی کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان ایک بڑے بحران اور مشکل میں مبتلا ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button