پاکستان

آلِ سعود کی دھمکی پر عمران خان نے نئے پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیل دیا، علامہ جہانزیب

حکمرانوں نے آل سعود کی غلامی قبول کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے

شیعت نیوز : آلِ سعود کی دھمکی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم اور امت مسلمہ کے مفادات کو سامنے رکھ کر اپنے موقف اور پالیسی کو واضع کرے۔

یہ بھی پڑھیں :ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نا کر کے عمران خان نے قوم کی توہین کی ہے، علامہ یوسف جعفری

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آلِ سعود کی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیر کولالمپور سمٹ میں شرکت کرتے تو ان کا یہ فیصلہ ملک و قوم اور امت مسلمہ کے مفاد میں ہوتا، لیکن افسوس عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے نئے پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیل دیا ۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی حکومتی تاریخ کا تباہ کن یوٹرن

علامہ جہانزیب جعفری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آل سعود کی غلامی قبول کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ پاکستان نے ان مسلم ممالک کا ساتھ چھوڑا جو کشمیر سمیت کئی ایشوز پر پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، ان ممالک نے اپنا عالمی سطح پر نقصان برداشت کیا، لیکن کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

انھوں نے کہا کہ غیرت مند قومیں ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں، اگر پاکستان کے لاکھوں لوگ سعودی عرب میں ملازمتیں کر رہے ہیں تو پاکستان کے بھی سعودی عرب پر کئی احسانات ہیں، سعودی سربراہی میں موجود نام نہاد اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی بھی اس وقت پاکستانی جرنیل کے پاس ہے، اس کے علاوہ بھی کئی لحاظ سے پاکستان سعودی عرب کو سپورٹ کر رہا ہے، افسوس آل سعود کی محض دھمکی پر عمران خان صاحب خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button