پاکستان

کشمیر و فلسطین پر جارحیت کیخلاف او آئی سی کو متحرک ہونا چاہئے، علامہ سید ساجد علی نقوی

بھارتی و اسرائیلی اقدامات کے خلاف اسلامی ممالک کی حکمت عملی بدترین ناکامی کا شکار ہے

شیعت نیوز :کشمیر و فلسطین پر حالیہ جارحیت نے واضح کردیا کہ بھارتی و اسرائیلی اقدامات کے خلاف اسلامی ممالک خصوصاً او آئی سی کی حکمت عملی بدترین ناکامی کا شکار ہے۔

اطلاعات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نےمقبوضہ کشمیر و فلسطین میں بھارتی و اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی و اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نہتے عوام خصوصاً خواتین اور بچوں  پر فائرنگ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے موجودہ حالات نے اقوام عالم خصوصاً مسلم ممالک کی بدترین غفلت اور ناکامی کو آشکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر کا حل قراردادوں کے بجائے عملی اقدامات سے مشروط ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

انھوں نے کہا کہ دنیا کا امن مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل سے جڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ 50 کی دہائی سے بھارت اور اسرائیل مظلوم انسانوں پر ظلم کے طرح طرح پہاڑ توڑ رہے ہیں اور اپنے جبر و تسلط کے ذریعے حریت کیلئے بلند ہونیوالی آوازوں کو دبانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مفادات کی اسیر استعماری قوتوں سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، علامہ ساجدنقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ بیسویں صدی کے وسط سے اب تک جس طر ح سے مقبوضہ کشمیر و مقبوضہ فلسطین کے عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، لیکن افسوس انسانی حقوق ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں  خاموش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت و اسرائیل کے مسلسل مظالم اور حالیہ واقعات سے ثابت ہوگیا کہ اب تک مسلم حکمرانوں اور او آئی سی نے جو حکمت عملی مرتب کی وہ شدید ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button