پاکستان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ، گوجرانوالہ خوفناک تباہی سے بچ گیا، پانچ تکفیری دہشتگرد گرفتار

بھاری تعداد میں جدید اسلحہ، بارودی مواد، خودکش جیکٹس،اسنائپر رائفلز، لیپ ٹاپ اور دیگر مواد برآمد

شیعت نیوز :سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی کے نتیجے میں گوجرانوالہ سے عالمی دہشتگرد تنظیم کے پانچ خطرناک دہشتگرد گرفتار۔بھاری تعداد میں جدید اسلحہ، بارودی مواد، خودکش جیکٹس،اسنائپر رائفلز، جدید لیپ ٹاپ اور دیگر مواد برآمد۔

یہ بھی پڑھیں :حساس ادارے کی کراچی میں کاروائی، تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی کے نتیجے میں گوجرانوالہ خوفناک تباہی سے بچ گیا۔حساسا اداروں نے بروقت کارروائی کرکے عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے پانچ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیہ میں حساس اداروں کی کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

گرفتار ہونے والے دہشت گرد افغانستان میں القاعدہ کے مرکزی قیادت کو فنڈز بھیجتے تھے۔ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود، اسنائپر رائفلیں،جدید لیپ ٹاپ اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت احمد عرف قاسم، محمد یوسف، محمد یعقوب، عاصم اکبر اور عبداللہ عمیر کے نام سےہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتار گرفتار دہشت گرد عرصہ دراز سے القاعدہ کا عالمی سطح کا میڈیا سیل بھی چلا رہے تھے اور حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ منتقل ہوئے تھے،۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کاروائی،داعش افغانستان کے 3 سفاک دہشتگرد واصل جہنم

سیکیورٹی زرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر سے جمع کیا جانے والا فنڈ افغانستان میں موجود القاعدہ کی مرکزی قیادت کو بجھواتے رہے ہیں ۔ پانچوں دہشت گردوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے حوالے سے بنائے گئے پلان اور دیگر دہشتگردوں کی معلومات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button