دنیا

نتائج کے اعلان میں غلطیاں ہوئیں، افغان الیکشن کمیشن کا اعتراف

شیعت نیوز:افغانستان کے الیکشن کمیشن کے رکن محمد عبداللہ نے ایک خط میں کہا ہے کہ سیکڑوں غیر قانونی ووٹوں کو شامل کرنا ، ایسے ووٹوں کی ایک بڑی تعداد کا موجود ہونا جنھیں دوبارہ شمار نہیں کیا گیا اور غائب ہونے والے بیلٹ بکسوں کا نہ ملنا انتخابی نتائج کے اعلان میں اس ادارے کے غیرقانونی اقدامات شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان میں امانت داری ، شفافیت، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل آزادی اور غیرجانبداری کا خیال ر کھا جانا چاہئے ۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اتوار کو تین ماہ کی تاخیر کے بعد صدارتی الیکشن کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں اشرف غنی کو کامیاب قراردیا گیا تھا اور عبداللہ عبداللہ دوسرے نمبر رہے۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں عبداللہ عبداللہ، رحمت اللہ نبیل اور گلبدین حکمتیار سمیت بہت سے ارکان پارلیمنٹ نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایتوں کا جائزہ لئے انتخابی نتائج کے اعلان کو مسترد کردیا ہے ان امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات کرائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button