پاکستان کی اہم خبریں

سرحد پر بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

شیعت نیوز :سرحد پر بھارتی جارحیت ناکام بنانے اور مس ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سفیروں کے وفد کا لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت سے متاثرہ سیکٹرز کادورہ

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ کنٹرول لائن اور سی ایم ایچ مظفر آباد کے موقع پر کہا کہ سرحد پر بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی ہمت اور بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایل او سی: پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

کنٹرول لائن پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور کشمیر پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملکی استحکام کو لاحق خطرات ، آرمی چیف جنرل باجوہ کا اہم اعلان سامنے آگیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ʼآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) مظفر آباد کا دورہ کیا، سی ایم ایچ میں انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button