اہم ترین خبریںیمن

کوالالمپورکانفرنس امریکی تسلط کے خلاف، مشترکہ اسلامی تعاون کے نئے مرحلے کا آغازہے،مہدی المشاط

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کوالالمپور اجلاس اسلامی امت کے مسائل کے عملی حل اوراسلامی اتحاد کو مستحکم کرنےنیز اسے امریکی معاشی اور سیاسی تسلط سے باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

شیعت نیوز: یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے ملائشیا کے دالحکومت کوالالمپور میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کو امریکی تسلط سے خارج ہونے کے لئے مشترکہ اسلامی تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے امید ظاہر کی ہے کہ کوالالمپور میں متعدد اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس سے امریکی تسلط کے خاتمے کے لئے بات چیت اور تعاون کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کولاالمپور کانفرنس میں عدم شرکت۔۔۔۔۔ پاکستان نے کیا کھویا اور کیا پایا ؟

مہدی المشاط نے موجودہ صورتحال میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر عالم اسلام کے مختلف معاملات جیسے یمن پر حملہ ، صدی معاہدے اور دنیا میں کمزور اسلامی اقلیتوں کے سلسلہ میں اسلامی ممالک کے موقف کو واضح کرنے کے لیے اساجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کوالالمپور اجلاس اسلامی امت کے مسائل کے عملی حل اوراسلامی اتحاد کو مستحکم کرنےنیز اسے امریکی معاشی اور سیاسی تسلط سے باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور کانفرنس خودمختار اسلامی دنیا کے قیام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے یمنی جنگ کے مختلف محاذوں پر سعودی اتحاد کی طرف سے جاری حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں تیاری اور چوکسی کے عروج پر ہیں ، اور یہ سعودی اتحاد کسی بھی نئی جارحیت کے جواب میں یمنیوں کے انوکھے ردعمل سے حیران رہ جائے گا۔

المشاط نے یمن کے مقبوضہ علاقوں میں عسکریت پسندوں سے وابستہ افراد کے دائرہ میں توسیع کرکے یمنی صوبوں کو توڑنے کے سعودی اتحاد کے منصوبے کا انتباہ دیا اور یمن کی تمام قومی قوتوں سے ان سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button