ٹوئٹر انتظامیہ نے سعودی عرب سے فرقہ وارانہ واریت پھیلانے والے 6 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے
بند کئے ٹوئٹر اکاؤنٹس لوگوں کے درمیان نفرت خصوصاً فرقہ واریت کو فروغ دے رہے تھے

شیعت نیوز :ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق بند کئے جانے والے اکاؤنٹس عرصہ دراز سے نفر انگیزت گفتگو اور تحریری مواد کو پھیلاتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان میں نفرت خصوصاً فرقہ واریت کو فروغ دے رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق فرقہ واریت کو فروغ دینے کے حوالے سے متحرک ٹوئٹر اکاؤنٹس کے خلاف ٹوئٹر انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے چلائے جانے والے 6 ہزار اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹوئٹر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کے حامیوں کے ہزاروں اکاونٹ بند کردیئے۔
زرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان،ہندوستان سمیت دیگر کئی ممالک سے ایسے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کے خلاف درخواستیں موصول ہو رہی تھیں کہ جن سے شائع کی جانے والی نفرت انگیز گفتگو، تحریری مواد، تصاویر کے زریعے دنیا بھر کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلائی جا رہی تھی۔ ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں سے خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب کے علاوہ برطانیہ،امریکہ، پاکستان اور دیگر چند ممالک سے مذہنی جنونیت پر مبنی مواد پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹوئٹر پر دہشت گردی کی حمایت پر سعودی شہری کو دس سال قید
مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب سے چلائے جانے والے 6 ہزار اکاؤنٹس بندکئے جانے کا مقصد لوگوں کے درمیان نفرت انگیز مواد کی ترسیل اور اشتعال انگیزی کا خاتمہ ہے،ٹوئٹر ترجمان کے مطابق بند کئے گئے 6 ہزار ٹوئٹر اکاؤنٹس میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس عربی زبان میں تھے، کہ جن میں ایشیائی ممالک باالخصوص پاکستان میں مذہبی جنونیت اور فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانا اور مذہبی رواداری کو فضاء کو سبوتاژ کرنا ہے۔