مشرق وسطی

شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے 3 بڑے حملوں کو پسپا کردیا

شیعت نیوز:شامی افواج نے صوبہ ادلب میں اپنے ٹھکانوں پر النصرہ فرنٹ کے بین الاقوامی دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے 3 بڑے حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔

روسی فوج کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ’’روس-شام دوستی مرکز‘‘ کے سربراہ جنرل یوری بورنکوف کا کہنا ہے کہ شامی صوبے ادلب کے علاقے الزیتون میں واقع شامی افواج کے مراکز پر 100 سے زائد ٹینکوں اور عسکری گاڑیوں پر سوار دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کو شامی افواج نے کامیابی کے ساتھ پسپا کر دیا ہے۔

روسی جنرل کا کہنا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران النصرہ فرنٹ اور حراس الدین نامی گروہوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی دہشت گردوں کی طرف سے شامی افواج پر متعدد حملے کئے گئے ہیں تاہم شامی افواج نے تمام تر حملوں کو کامیابی کے ساتھ پسپا کر دیا ہے۔

روسی جنرل یوری بورنکوف کا کہنا ہے کہ ادلب کے دوسرے علاقوں جن میں ام الخلیل اور الزروزور بھی شامل ہے میں شامی افواج کے مراکز پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں میں جن میں 200 سے زائد دہشت گرد شریک تھے، 12 شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button