سعودی عرب میں یونیورسٹی کی چھت گرنے سے 15 ہلاک و زخمی
سعودی عرب
شیعت نیوز:سول ڈیفینس سروس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ضلع دریا میں المعرفہ یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
سول ڈیفینس سروس نے یونیورسٹی کی عمارت کی اونچی دیوار کے پاس سروس کے اہلکاروں کی اُن تصاویر کو شیئر کیا ہے جن میں وہ لوگوں کو نکالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس سے پہلے کرین گرنے کے واقعہ میں بھی کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔







