مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا عارف حسین الجانی کا دورہ ملتان، علمائے کرام سے ملاقاتیں
عارف حسین کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، علمائے کرام اور طلباء سے ملاقاتیں کیں

شیعت نیوز :مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، علمائے کرام اور طلباء کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران مختلف قومی و ملی اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے ملتان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ انھوں نے المصطفیٰ ہاؤس ملتان کا دورہ بھی کیا،جہاں آئی ایس ملتان ڈویژن کے زمہ داران و کارکنان نے ان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں :شہریار حیدر کثرت رائے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے نئے ڈویژنل صدر منتخب
بعدازاں اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، حسینی تبلیغی مشن کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں :تعلیمات قرآن کے مطابق ملت کے جوانوں کی تربیت آئی ایس او کا نصب العین ہے، عارف حسین
عارف حسین الجانی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی عیادت بھی کی۔ ملاقاتوں کے دوران مختلف قومی و ملی اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر شہریار حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعدازاں سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او جواد جعفری کی جانب سے عارف حسین الجانی کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا، عشائیہ میں آئی ایس او ملتان کی ڈویژنل کابینہ کے علاوہ سینیئرز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔