اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

وزیراعظم عمران خان نےبخشو کا تاریخی کردار اداکرتے ہوئےدورہ ملائیشیاء منسوخ کر دی

شیعت نیوز: سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ ۔بلآخر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دباؤ کام کر گیا، وزیراعظم عمران خان نےبخشو کا تاریخی کردار اداکرتے ہوئےدورہ ملائیشیاء منسوخ کر دیا، اب جنیوا میں ہونیوالی عالمی پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ کر دیا گیا ہے،پہلے وزیراعظم عمران خان کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملیشیاء سمٹ میں شرکت کیلئے کوالالمپور جانے کی خبریں میڈیا میں زیر گردش تھیں تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق سعودی دباؤ اتنا زیادہ ہے کہ وزیر خارجہ کے ملیشیاجانے کا پروگرام بھی منسوخ کردیا گیاہے ۔جبکہ اب وزیراعظم عمران خان امریکی وسعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر لالمپور سمٹ کے بجائے جنیوا میں عالمی پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سعودی آقاؤں کو رام کرکے ریاض یاترا سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

واضح رہے کہ کولالمپور سمٹ کے میزبان ملیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد ہیں جنہوںنے خطے کے اہم مسلم ممالک ترکی ، قطر، ایران، انڈونیشیاسمیت 40کے قریب مسلم ممالک کے سربراہان کو دعوت دے رکھی ہے جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہیں لیکن اس کانفرنس کی خبر سن کر امریکی وسعودی گماشتوں کے کان کھڑے ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: کولالمپورسمٹ ، ممکنہ نئے مسلم اتحاد پر سعودی تشویش، عمران خان کا دورہ ریاض

سعودی عرب کولالمپور سمٹ کو اوآئی سی کے مقابل ایک نیا مسلم اتحاداور قرار دے رہا ہےاور اسے مہاتیر محمد کو امت مسلمہ کا ابھرتا ہوا لیڈر سمجھ کر سعودیہ نے اس کانفرنس کو اپنے لیئے تھریڈ سمجھتے ہوئے پاکستان کی اس کانفرنس میں شرکت پر اعتراض اٹھایا تھا ۔ تاہم سعودی آقاؤں کو مطمعن کرنے کی غرض سے عمران خان نے ریاض کا دورہ کیا لیکن وہ انہیں قائل کرنے میں ناکام رہے اور اعلان کیا کہ پاکستان سعودی مفادات کے خلاف کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گااور پھر وہی ہواجس کا ڈر تھا پاکستان نےاپنی سالمیت اور استحکام کا سستا سودا کرتے ہوئے سعودی دباؤ کے پیش نظر کولالمپور سمٹ میں شرکت سے صاف صاف انکار کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نئے پاکستان میں بھی شیعہ استاد کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے والےتکفیری دہشتگردآزاد

واضح رہے کہ ہمارے یوٹرن وزیر اعظم نے ایک ایسے ملک کی خواہش پر ملیشیاکا دورہ اور اس اہم ترین سمٹ میں شرکت سے انکار کیا ہے جس نے کبھی بھی برے وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ حالیہ دنوں اقوام متحدہ میں بھی ترکی، ملیشیا اور ایران نے تو مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی لیکن سعودیہ عرب اور عرب امارات نے بھارتی موقف کو سپورٹ کیا اور کشمیر کازکونقصان پہنچایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button