پاکستان

شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد منانا ہماری قومی و اخلاقی فریضہ ہے، محمد عباس جعفری

پوری قوم کو عہد کرنا چایئے کہ ہم ان معصوم شہداء کے مشن اور ان کی راہ کو جاری رکھیں گے

شیعت نیوز :شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور نے قربانی دے کر سفاک، جنونی تکفیری دہشت گردوں اور ہماری صفوں میں موجود ان کے سہولت کاروں کو پوری قوم خصوصاً پاکستانی اداروں کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کیا اور یہ درس بھی دیا کہ چاہے جان بھی قربان کرنی پڑے مگر تعلیم کے میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑا جا سکتا اور طالبِ علموں کو شہید کرکے علم کی روشن شمع کو نہیں بجھایا جا سکتا۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ڈویژںل صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی 5ویں برسی پر پوری قوم کو ان معصوم شہداء سے عہد کرنا چاہئے کہ ہم ان کی اس عظیم الشان قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور ہم انکے خون کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ملت جعفریہ کی نسل کشی پر قابو پایا جاتا تو سانحہ اے پی ایس رونما نا ہوتا، علامہ مبشر حسن

محمد عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور دراصل تعلیم کا قتل ہے، دہشتگرد سمجھتے تھے کہ طالب علموں کو مار کر وہ پاکستان میں تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا کر ان کو مسمار کر دینگے، مگر سلام ہو ان کمسن بچوں پر کہ جن کے بہنے والے لہو کی بدولت دہشت گردوں اور دہشت گردی کو ناکامی کا چہرہ دیکھنا پڑا اور تعلیم دشمن عناصر اور ان کے سہولت کا پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button