مقبوضہ فلسطین

کرسمس پر اسرائیل نے عیسائیوں سے مذہبی آزادی بھی چھین لی

شیعت نیوز:بیت المقدس میں فلسطینی مسلم ۔ مسیحی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حنا عیسیٰ نے غزہ کی پٹی کے عیسائی زائرین کے القدس اور بیت لحم میں موجود مذہبی مقامات کی زیارت پرپابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں حنا عیسیٰ نے کہا کہ غزہ کے عیسائی زائرین کو غرب اردن اور بیت المقدس میں موجود اپنے مذہبی مراکز میں جانے اور عبادت کی اجازت دینے سے روکنا مذہبی اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔ وہ اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کے زائرین کو القدس اور غرب اردن میں جانے سے روکنا مذہبی آزادیوں کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مذہبی آزادیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی عیسائی برادری کو ان کے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں سے دور کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے عیسائیوں پر القدس اور غرب اردن میں موجود ان کے مذہبی مقامات میں آمد ورفت پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کی عیسائیوں پر مذہبی پابندیوں پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button