پاکستان

پارا چنار پریس کلب میں شھید افگار بخاری کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

تعزیتی اجلاس کے شرکاء نے شھید افگار بخاری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

شیعت نیوز :پارا چنار پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کے شرکاء نے لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں پشتو زبان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب ظہور عباس المعروف افگار بخاری کی المناک شھادت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت افگار بخاری کے قاتلوں کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب ظہور عباس المعروف افگار بخاری کی یاد میں پارا چنار پریس کلب میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں خیربپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء اور ادیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس شہید

شرکائے اجلاس میں شریک شعراء و ادیبوں نے لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں پشتو کے نامور شاعر و ادیب ظہور عباس المعروف افگار بخاری کی المناک شھادت کی بھرپور مذإت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ و سنی علمائے کرام کی زیر اقتداءصدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر شہیدافگاربخاری کی نماز جنازہ ادا

تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمیل کاظمی، صابر بنگش، عارف جان، فخری بنگش، یوسف گیلہ من اور دیگر نے کہا کہ افگار بخاری پشتو ادب کے ایک عظیم اثاثہ تھے اور ان کی شھادت سے سے پشتو ادب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افگار بخاری ایک ہمہ جہت شخصیت تھے اور انہوں نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا۔مقررین نے مطالبہ کیا صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب افگار بخاری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button