Uncategorizedپاکستان

کولالمپورسمٹ ، ممکنہ نئے مسلم اتحاد پر سعودی تشویش، عمران خان کا دورہ ریاض

سعودی شاہی حکام کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کی غرض سے وزیر اعظم عمران خان اپنے مختصر دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں ۔

شیعت نیوز: ممکنہ نئے مسلم اتحاد کی تشکیل اور پاکستان کے ملیشیا، ترکی، قطر، ایران ،انڈونیشیاکے ساتھ نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات کے آغاز پرسعودیہ عرب اور امریکہ کی پریشانی میں اضافہ شروع ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے کولالمپورسمٹ میں شرکت کے اعلان پر سعودیہ عرب نے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔ سعودی شاہی حکام کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کی غرض سے وزیر اعظم عمران خان اپنے مختصر دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں پاکستانی سفیر محمد بن سلمان نے ایک بارپھر پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل مخالف سمجھے جانے والے ملیشیاکے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے خطے کے اہم ممالک پر مشتمل ایک سمٹ بعنوان کولالمپورسمٹ منعقد کی جارہی ہے ۔جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم عمران خان ، ملیشیاکی نمائندگی مہاتیرمحمد ، ترکی سے صدر رجب طیب اردغان،ایران سے صدر حسن روحانی، قطر کی نمائندہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمادالثانی اور انڈونیشیاسے متوقع شرکت وزیر اعظم جوکووڈوڈویا ان کا نمائندہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی قطعاًحمایت نہیں کرتا، مہاتیرمحمد

واضح رہے کہ خطے کے ان اہم مسلم ممالک پرمشتمل سمٹ سے امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے دیرینہ ساتھی سمجھے جانے والے سعودی عرب کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور وہ ریاض سے چلنے والی اسلامی ممالک کی نام نہاد نمائندہ تنظیم اوآئی سی کا وجود خطرے میں محسوس کررہاہے ۔جس سے امت مسلمہ پر اس کی نام نہاد ٹھکیداری کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اپنے اوپر ہوئے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دے گا اور خاموش نہیں بیٹھے گا،حسن نصراللہ

یاد رہے کہ فلسطین ،کشمیر ، برما، یمن، بحرین، شام، افغانستان، عراق، نائیجریاسمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سعودی زیر اثر اوآئی سی کسی بھی سطح پر اپنا کردارادا کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے جبکہ اس سے امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کے بجائے ہمیشہ عالمی استعماری قوتوں یعنیٰ امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button