اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان بار کونسل قاتل وکلا کا ساتھ دینے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، علامہ اقتدار نقوی

رہنماؤں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات قوم کے نمکوں پر زخم چھرکنے کے مترادف ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی ، انجینئر مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی ودیگر رہنماؤں نے سانحہ لاہور کے بعد وکلا کی ہڑتال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل قاتل وکلا کا ساتھ دینے کی بجائے قوم سے معافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک اس وقت معاشی عدم توازن کے شدید بحران سے دوچار ہے، علامہ باقر حسین زیدی

علامہ اقتدار نقوی  نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں وکلا احتجاج کے نام پر جس دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا اس پر پوری قوم کے سرشرمندگی سے جھکے ہوئے ہیں، پوری قوم افسردہ ہے مگر وکلا پوری ڈھٹائی کے ساتھ قاتلوں کے حق میں ہڑتال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،علامہ یوسف جعفری

رہنماؤں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات قوم کے نمکوں پر زخم چھرکنے کے مترادف ہے، چند شرپسندوں نے ہسپتال میں گھس کر جس طرح مریضوں کی جانیں لیں اس سے کالے کوٹ کا تقدس بری طرح پامال ہوا ہے ۔ قانون کے رکھوالوں سے قوم کو یہ امید ہرگز نہیں تھی۔ وکلاء تنظیمات کو پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہوکر ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے اور ایسی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ و سنی علمائے کرام کی زیر اقتداءصدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر شہیدافگاربخاری کی نماز جنازہ ادا

رہنماوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کو وکیل کہنا مقدس پیشے کی توہین ہے۔ لاہور واقعے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، اس پر وکلا نمائندگان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور قاتل وکلا کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button