اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ و سنی علمائے کرام کی زیر اقتداءصدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر شہیدافگاربخاری کی نماز جنازہ ادا

واضح رہے کہ افگار بخاری کو کل رات کو نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے ان کے حجرے میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

شیعت نیوز: لکی مروت میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معروف و ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر اور امام بارگاہ کے متولی ظہور عباس المعروف افگاربخاری کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مدافع ولایت اور انقلاب مولانا محمد علی صابری اس دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کرگئے

شیعہ مکتب فکر کےبعد اہل سنت عوام نے  اپنے عقائدے کے مطابق افگاربخاری کی نماز جنازہ اداکی جس میں بڑی تعدادمیں شیعہ سنی عوام نے مل کر شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کی شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف احتجاج میں شدت ، کرفیو اور ہڑتالیں

بعد ازاں شہید افگاربخاری کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی ہے۔ تکفیری دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے معروف شاعر اور شیعہ رہنما افگار بخاری کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان بخاری شاہ میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات میں اضافہ کرنے والی کسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ اقبال بہشتی

نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی سمیت سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، البتہ سیاسی جماعت کے کسی عوامی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی، بنیادی تربیت کا فقدان ہے، علامہ سید ساجد نقوی

واضح رہے کہ افگار بخاری کو کل رات کو نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے ان کے حجرے میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button