اہم ترین خبریںپاکستان

مدافع ولایت اور انقلاب مولانا محمد علی صابری اس دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کرگئے

ادارہ شیعت نیوز مرحوم کی ناگہانی وفات پرپسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے

شیعت نیوز: خطیب وپیش نماز مسجد وامام بارگاہ محمدی ؐ، محمدی ڈیرہ ملیر، حجت الاسلام و المسلمین مولانا محمد علی صابری صاحب اس دار فانی سے دار بقاء کی جانب انتقال کرگئے۔ان کے انتقال سے علاقہ ایک شفیق باپ،مربی ،استاد اور عظیم بزرگ سے محروم ہوگیا،مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات میں اضافہ کرنے والی کسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ اقبال بہشتی

مولانا محمد علی صابری مرحوم کی زحمات و استقامت کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ محمدی ڈیرہ کی مذہبی فضاء کو آج تک برقرار رکھنے میں آپ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انقلاب اسلامی و ولایت فقیہ کا دفاع، فکری انحرافات کی مخالفت، نماز جماعت کا پھرپور اہتمام، خواتین کے لئے نماز جماعت کا اہتمام، شاگردوں کی تربیت کہ جس کے سبب آج ڈیرے کی ہر گلی میں ایک دینی طالب علم خواہ مشغول تحصیل ہو یا بطور عالم دین مشغول تبلیغ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ رہنمااور ممتازپشتوشاعر افگار بخاری کوسوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا گیا، علامہ وحید کاظمی

انتہائی باتقویٰ ، عارف اور مبارز عالم دین مولانا محمد علی صابری کی رحلت پر مختلف شیعہ ملی تنظیمات بشمول شیعہ علماءکونسل، مجلس وحدت مسلمین ، آئی ایس او، آئی او، پیام ولایت فاؤنڈیشن اور جعفریہ الائنس کے رہنماؤں سمیت آئمہ مساجد نے دلی رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ادارہ شیعت نیوز مرحوم کی ناگہانی وفات پرپسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا کو انکے اولیاء آئمہ معصومین علیہم السلام کے جوار میں جگہ عنایت کرے۔مولانا کی نماز جنازہ آج رات (شب جمعہ) ٹھیک 10بجے مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button