سعودی عرب

سعودی عرب کے ولیعہد نے ٹرمپ کو تعزیت پیش کی

شیعت نیوز:سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی فوجی اہلکار کے ہاتھوں فلوریڈا کے شہر امریکی نیول بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت پیش کی ہے امریکہ نے اس واقعہ کو دہشت گردانہ واقعہ قراردیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحری اڈے پر حملہ آور کا تعلق سعودی عرب سے تھا جس کی شناخت محمد سعید الشمرانی کے نام سے ہوئی ہے جو اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔امریکی حکام نے واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں 6 سعودی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر پینساکولا میں فوجی تربیت حاصل کرنے والے سعودی فوجی اہلکار نے امریکی نیول بیس میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی اہلکارہلاک ہو گئے، جبکہ جوابی فائرنگ میں سعودی فوجی اہلکار بھی مارا گیا۔ سعودی عرب کے بادشاہ بھی اس سے قبل امریکی صدر کو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت پیش کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی امریکی فوجیوں کے بجائے سعودی عرب کے مال و دولت پر نظریں جمی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button