پاکستان

شہریار حیدر کثرت رائے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے نئے ڈویژنل صدر منتخب

علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا

شیعت نیوز :شہریار حیدر کو کثرت رائے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا سال 2020 کے لئے نیا میر کارواں منتخب کر لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار نقوی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے 43ویں سالانہ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے آخری مرحلے میں شہریار حیدر کو سال 2020 کے لئے آئی ایس او ملتان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔کنونشن کے آخری مرحلے میں نئے میر کارواں کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا، جبکہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں :محمد عباس جعفری بھاری اکثریت سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کاروں منتخب

نومنتخب ڈویژنل صدر برادر شہریارنے شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت جن مسائل کا شکار ہے، اس کی ایک بڑی وجہ تعلیم کا فقدان ہے، ہم تعلیمی اداروں میں اسلام کے حقیقی چہرے کو روشناس کرائیں گے، حکومت طلباء یونین پر عائد پابندی فوراً ختم کرے۔ نومنتخب ڈویژنل صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی بہتری اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button