پاکستان

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائیوں میں ناقابل یقین اضافہ

تکفیری دہشتگردوں کیخلاف مقدمات میں 400 فیصد اور سزاؤں میں 403 فیصد اضافہ ہوا ہے

شیعت نیوز :ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی اداروں نے کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹ متعلقہ پاکستانی اداروں میں جمع کرا دی۔گزشتہ ڈیڑھ سال میں 8 تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے خلاف کاروائیوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت حساس اداروں کی جانب سے  کالعدم تحریک طالبان پاکستان،کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم جیش محمد،کالعدم لشکر طیبہ،کالعدم جماعت الدعوۃ کے خلاف مقدمات میں 400 فیصد اور ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سفاک دہشتگردوں کے خلاف سزاؤں میں 403 فیصد ناقابل یقین اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کے خلاف بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت 4مقدمات درج ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے خلاف سب سے زیادہ 133 مقدمات پنجاب میں قائم کئے گئے، جبکہ خیبر پختونخوا ہ میں 34، سندھ میں 17اور بلوچستان میں 12مقدمات درج کئے گئے۔ایکشن پلان رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تکفیری دہشتگردوں کی مالی معاونت پر 145، خیبر پختونخواہ میں 43، سندھ میں 7 اور بلوچستان میں ایک تکفیری سہولت کار کو سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کا بدنام زمانہ دہشتگرد تاجی کھوکھر پورےکینگ سمیت گرفتار,بھاری اسلحہ برآمد

کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان و افغانستان کے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے 78 تکفیری سہولت کاروں کو سزائیں دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان کے جوائنٹ کمیشن کے دسویں اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے  کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button