اہم ترین خبریںپاکستان

سرمایہ ملت تشیع ، حزب المومنین کشمیر کے کمانڈر شجاع عباس خالق حقیقی سے جاملے

حزب المومنین کے کمانڈر شجاع عباس کشمیری خالق حقیقی سے جاملے ۔مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی

شیعت نیوز : سرمایہ ملت تشیع،کشمیری حریت پسندرہنما اور حزب المومنین کے کمانڈر شجاع عباس کشمیری خالق حقیقی سے جاملے ۔47سالہ شیعہ کشمیری مجاہدرہنما خواجہ شجاع عباس اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ رسول نگر آفندی کالونی کی جنازہ گاہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت حزب المجاہدین کے کمانڈر صلاح الدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

مرحوم انتہائی ملنسار، مخلص، محب اہل بیت ؑاور مجاہد شخصیت تھے ۔ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصہ حزب المومنین کے پلیٹ فارم سےبھارتی قابض افواج کے مقابل انتہائی استقامت کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ان کے انتقال سے کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں کشمیری حریت پسند عوام میں شدید غم وافسوس پایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون نافذ کرنے والے ادارےگستاخِ اہلبیتؑ ستو جمالی کو ریلیف دینے کی کوششوں سے باز رہیں، ایس یوسی دادو

مجاہد ومبارزسچے عاشق اہل بیت ؑ شجاع عباس کشمیری کےاچانک انتقال سے ان کے چاہنے والوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جوکہ اسے کشمیری مزاحمت کا بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں ۔راولپنڈی منتقل ہوجانے کے بعدمرحوم ادارہ البصیرہ کے ساتھ ادبی امور میں مشغول ہوگئے کئی ایک علمی خدمات سرانجام دیں ۔

واضح رہے کہ حزب المومنین کے کمانڈر شجاع عباس کشمیری مرحوم نے وہابی،اہل حدیث و بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے بہت سارے افراد کو مشرف با مذہب حقہ اہل بیت ؑ کیا تھا۔

خاص کر اہل حدیثوں کو کیونکہ کشمیر مجاہدین میں زیادہ تر اہل حدیث و دیوبندی شامل تھے اور معروف دیوبند اسکالر انجینئر محمد علی مرزانے شیعت جن شخصیات کو دیکھ کر سمجھی ان میں ایک مرحوم شجاع عباس تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button