اہم ترین خبریںپاکستان

بے راہ روی، کشت و خون، آپس کی چپقلش نے ہمیں گھیرا ہوا ہے، علامہ محمد عون نقوی

انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ اپنی قسمتوں کے فیصلے، دوسروں کے بجائے خود کرنے کی کوشش کریں تاکہ مسلم دنیا کو ان کا جائز مقام مل سکے۔

شیعت نیوز: علماء اتحاد، وحدت اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ اسلام کی سربلندی اور افکار کی بقاء کیلئے بھی جدوجہد کریں۔ آج مسلم امہ کرب و پریشانی کے ساتھ ساتھ آپس کے اختلافات اور انتشار میں الجھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے ہمیشہ رب کی خوشنودی کیلئے ملت کی خدمت کی، عارف ٖ حسین

ان خیالات کا اظہار حج، عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین علامہ محمد عون نقوی نے رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، تکفیری خودکش حملہ آور خاتون گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ بے راہ روی، کشت و خون، آپس کی چپقلش نے ہمیں گھیرا ہوا ہے لہٰذا آج ضروری ہے کہ ہم ہوش اور عقلمندی سے ساتھ ساتھ اپنی درست رہنمائی بھی کریں تاکہ فلاح و بقاء اور دین کی خدمت کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دیئے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد فلسطین کے حصول کے لئے مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، غلام سرور خان

انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ اپنی قسمتوں کے فیصلے، دوسروں کے بجائے خود کرنے کی کوشش کریں تاکہ مسلم دنیا کو ان کا جائز مقام مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

اس موقع پر مولانا محمد علی صالحی، مولانا عبدالحفیظ پہنور اور امریکہ سے آئے ہوئے شاعر حسنین زیدی، عباس رضوی، ڈاکٹر نعیم رضوی اور دیگر موجود تھے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: پنجاب حکومت نے علامہ عون نقوی اور علامہ صادق عابدی کو مجالس پڑھنے سے روک دیا

یہ خبر لازمی پڑھیں: حج مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر ہے،حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں،علامہ محمد عون نقوی

یہ خبر لازمی پڑھیں: گرفتار دہشت گردوں کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،مولانا عون نقوی

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button