پاکستان

محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے ہمیشہ رب کی خوشنودی کیلئے ملت کی خدمت کی، عارف ٖ حسین

ملت کے لئے علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی خدمات کا کسی سے تقابل نھیں کیا جا سکتا

شیعت نیوز : محسن ملت علامہ صفدر نجفی امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ مضبوط اور محفوظ رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا کہنا تھا کہ محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا۔عارف حسین الجانی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ علامہ صفدر حسین نجفی کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھا اور جوانوں کو بھی تاکید کی کہ وہ رب کی خوشنودی اور علماء سے مربوط رہیں کہ اسی میں ان کی فلاح اور حفظ و امان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی ظلم و بربریت سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا، عارف حسین

عارف حسین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ علماء کیساتھ تمسک رکھا ہے جس سے نوجوانوں نے فیض حاصل کیا اور علماء کی تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آئی ایس او کے تیار کردہ افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھاکہ رواں سال بھی آئی ایس او علماء کیساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط بنائے گی۔اس موقع پر اس موقع پر سابق مرکزی نائب صدر ضامن علی، شکیل نقوی اور فہیم عباس بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button