اہم ترین خبریںپاکستان

اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ضروریات دین میں سے ہے، علامہ ناظرعباس تقوی

لوگوں کو قومی سوچ کی طرف متوجہ کیا جائے تاکہ ملک میں در پیش چیلنجز کا مشتر کہ طور پر سامنا کیا جاسکے

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں اس بات پر زور دینا چائیے کہ لوگوں کو قومی سوچ کی طرف متوجہ کیا جائے تاکہ ملک میں در پیش چیلنجز کا مشتر کہ طور پر سامنا کیا جاسکے۔ اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ضروریات دین میں سے ہے۔ آج مغرب قوتیں اسلام کے خلاف مجتمع ہو کر پوری دنیا میں مسلمانوں کی صفوں میں انتشار کر نے کی کو شش کر رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے، علامہ صادق جعفری

انہوں نے کہاکہ ایران،عراق، لبنان،کشمیر،فلسطین میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے امر یکہ و اسرائیل اور اس کے اتحادی فسادات کروا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لہٰذا امت مسلمہ کو چائیے کہ اس وقت اتحاد اور وحدت کے زریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی 70فیصد سے زائد آبادی ذہنی انتشار میں مبتلا ہے، علامہ سید ساجدعلی نقوی

علامہ ناظرعباس تقوی نے مزید کہاکہ ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مغرب میں قر آن مجید کو جلایا جانا پیغمبر خدا کی توہین کرنا شعائر اسلامی کامزاق بنانا مغرب کا وطیرا بن چُکا ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو عالمی سطح پر ایسی قانون سازی کرنی چائیے جس سے کسی بھی مذہب کی توہین نہ ہوسکے ۔خطاب کے آخر میں علامہ ناظر عباس تقوی نے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب صدر برادر محمد عباس کو ڈویژنل صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button