پاکستان

محمد عباس جعفری بھاری اکثریت سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کاروں منتخب

آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے محمد عباس سے ان کے عہدے کا حلف لیا

شیعت نیوز :محمد عباس جعفری بھاری اکثریت سے سال 2020 کے لئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر منتخب ہوگئے۔آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے نومنتخب ڈویژنل صدر محمد عباس سے انکے عہدے کا حلف لیا۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے سالانہ اتحاد ملت واستحکام پاکستان کنونشن میں اکثریت رائے سےایک بار پھر محمد عباس جعفری کو سال 2020 کے لئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کا نیا میرکارواں منتخب کرلیاگیا۔زرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس کر اچی ڈویژن کے40 ویں سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان اتحاد ملت و استحکام پاکستان کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں کیا گیا ۔ کنونشن میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین ، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی ، شیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی، امت واحدہ فورم کے سربراہ علامہ امین شہیدی،مجلس وحدت مسلمین کراچی کے جنرل سیکرٹری علامہ صادق جعفری سمیت مختلف تنظیموں کے رہنمائوں سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :عارف حسین الجانی آئی ایس اوپاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب، شیعت نیوز کی جانب سے مبارکباد

تین روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا گیا۔نئے ڈویژنل صدر کے نام کا اعلان مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین نے کیا اور ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدرمحمد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اپنا ااہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور رہے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button