اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے تحفظ ناموس امام مہدیؑ کنونشن کے دوران دستخطی مہم کا اہتمام

اس وقت پاکستان میں محب وطن افراد میں تشویش پائی جاتی ہے

شیعت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس ملتان میں تحفظ ناموس امام مہدیؑ کنونشن کے موقع پر اسیران ملت جعفریہ بلخصوص یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی بازیابی کیلئے دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بیٹے کی موت کی ذمہ دار مولانا فضل الرحمان اور آزادی مارچ کے دوسرے لیڈر ہیں

دستخط مہم میں کراچی کے عالم دین علامہ صادق رضا تقوی، علامہ ماجد رضا عابدی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل علامہ قاضی نادر علوی، المخزن کے ایڈیٹر مولانا غلام شبیر حیدری، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، ذاکر اہلبیت قاضی وسیم عباس، ذاکر اہلبیت الطاف حسین شاہ، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام، زاکرین عظام، مشائخ اور مومنین کرام نے بھرپور حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالم اسلام کے مسائل کا حل امت مسلمہ کے درمیان تعاون اور یکجہتی ہے، آیت اللہ اراکی

دستخطی مہم کے آرگنائزر عاطف حسین کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دستخطی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی اس کے استحکام کے ضامن ہیں، پاکستان میں دوہرا نظام انصاف ہے، طاقتور کے لیے اور اصول ہیں اور کمزور کے لیے اور ہیں، اس وقت پاکستان میں محب وطن افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبر لازمی پڑھیں: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب پر خانوادہ اسیران کا احتجاجی مظاہرہ

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button