اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب اظہار رائے کے جرم میں قید افراد کو رہا کرے

شیعت نیوز:انسانی حقوق کی مقامی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ اور میڈیا کوریج کے پیش نظر تین زیر حراست صحافیوں کو رہا کیا ہے۔

اے ایل کیو ایس ٹی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب میں حال ہی میں ہوئی گرفتاریوں کی میڈیا کوریج اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظرانتظامیہ نے مصنف بدر الرشید، سلیمان السائخان النصیراور بلاگر فواد الفرحان کورہا کیاہے تاہم سعودی عرب کواظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔

اے ایل کیو ایس ٹی نے پیر کے روزکہا تھا کہ سعودی انتظامیہ نے 16 نومبر سے متعدد صحافیوں کو حراست میں لیا ہواہے۔

اے ایل کیو ایس ٹی کے مطابق ، حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے کارکنوں پرقدغن لگانے کا کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button