اہم ترین خبریںپاکستان

نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی محض مذمتی بیانوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کے حق خود اردایت کو تسلیم کرانے کے لیے بھارت پر زور ڈالیں۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی بڑھتی ہوئی بربریت نے ظلم کی ساری حدیں عبور کر لی ہیں۔نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی اہم کارکردگی ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے حوالے مغربی قوتوں نے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیا ہے۔غیر مسلم ممالک میں قتل وغارت کے معمولی واقعہ پر بھی پوری دنیا کو سر پر اٹھا لیا جاتا ہے جب کہ مسلمانوں کے حوالے سے روایتی چشم پوشی برتی جاتی ہے جوااستکباری قوتوں کی بے حسی کی واضح دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت ایک ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی محض مذمتی بیانوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔بھارتی حکومت پہ عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشین میں کالعدم لشکر جھنگوی کا فورسز پر حملہ ناکام، 5کلو وزنی بم ناکارہ

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی فوج کے محاصرے میں انتہائی اذیتوں کا سامنا ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کو نقل مکانی پرمجبور کر کے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو وہاں بسانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مکتب فکر کے خلاف نفرت انگیز تقریر، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے خلاف مقدمہ درج

ایک متنازع علاقے میں اس طرح کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بھارتی حکومت ایسے غیر آئینی اقدامات سے بازرہے۔کشمیری قوم تنہا نہیں ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button