پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کی جانب سے نئے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تقریب میں طلباء ، تنظیمی شخصیات ، علمائے کرام اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

شیعت نیوز :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں نئے آنے والے طلباء سمیت موجودہ اور سابق سینئر تنظیمی شخصیات، علمائے کرام اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج آف یونیورسٹی، ایمرسن کالج، زرعی یونیورسٹی، محمد نواز شریف یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں آنے والے نئے طلباء کو خوش آمدید کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر نئے آنے والے طلباء سمیت موجودہ اور سابق سینئر تنظیمی شخصیات،علمائے کرام اور اساتذہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :عارف حسین الجانی آئی ایس اوپاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب، شیعت نیوز کی جانب سے مبارکباد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ حسن باقری، وقار حیدر، مرکزی چیف اسکائوٹ زاہد مہدی، سابق ڈویژنل صدور سید فرخ مہدی، ڈاکٹر موسیٰ کاظمی، پروفیسر سید عمار حیدر زیدی، انجینیئر ناصر مہدی اور ڈویژنل صدر عاطف حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تعلیمی اداروں میں اغیار کی ثقافت کو عام کیا جا رہا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات اور ثفاقت کو اہمیت نہیں دی جا رہی، تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کا کردار ایک پاکیزہ ماحول فراہم کر رہا ہے، آج ہمارے تعلیمی اداروں میں اسلامی افکار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button