اہم ترین خبریںپاکستان

اسلاموفابیا کا شکارمغرب اپنےمذہبی جنونیوں کی تربیت کاانتظام کرے،علامہ رضی جعفرنقوی

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب عالم، الہامی کتابوں کے احترام کے قائل ہیں اور خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے ناروے میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے میں ہونے والے اس افسوس ناک واقعے نے تمام امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔ قرآن مجید کے خلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک پر امریکہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معامالات میں مداخلت ہے ،علامہ ساجدنقوی

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب عالم، الہامی کتابوں کے احترام کے قائل ہیں اور خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس سینے پر اترنے والی جلیل القدر آخری الہامی کتاب قرآن مجید پوری انسانیت کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے، جس سے ہدایت کے سرچشمے پھوٹتے اور پوری دنیا کو سیراب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرذقِ ہند، اُستاد الشعراء بزرگ شاعرِ اہل بیتؑ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنویؔ انتقال کرگئے

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ناروے حکومت پر مجرم کے مواخذہ کے لئے دباؤ ڈالے تاکہ ایسی بدبختی کوئی اور کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال

ان کا کہنا تھا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان محمد الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالم اسلام قدردانی کرے۔ علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کے بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: عمران خان ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع اور سفیر کو پاکستان بدر کریں، علامہ باقرعباس زیدی

متعلقہ مضامین

Back to top button