پاکستان

شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی 5یں برسی کی مناسبت سے پارا چنار میں تعزیتی جلسے کا انعقاد

تعزیتی جلسے میں علمائے کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

شیعت نیوز :شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی 5ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسے میں علمائے کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات،قبائیلی عمائدین،ضلع کرم کے مشران سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی 5یں برسی پاراچنار میں ان کے مزار پر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسے میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری کا کہنا تھا کہ شہید علامہ محمد نواز عرفانی اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے علمبردار تھے۔ ضلع کرم میں اندرونی بیرونی دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والی بدترین دہشتگردی کے دور میں شہید علامہ کاکردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے اپنے خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ضلع کرم کے عوام کی بھر پور حفاظت کی اور بعد میں علاقے میں امن و امان کی بحالی میں بھی شہید کا کردار مثالی تھا۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر ہاؤس پارا چنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہیدعلامہ محمد نواز عرفانی کے فرزند علی ہادی کا کہنا تھا کہ جس قوم کی ماؤں، بہنوں میں اپنے بھائیوںاور بیٹوں کو قربان کرنے کا جذبہ موجود ہو اس قوم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے عوام پر علامہ شیخ رجب علی، علامہ سید عارف حسین الحسینی اور علامہ شیخ علی مدد کے بے بہا احسانات ہیں ہمیں چاہئے کہ شہدءا کے احدافات کوآگے بڑھائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button