پاکستان

جبری گمشدہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں دستخظی مہم کا آغاز

دستخطی مہم کا مقصد ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں آگاہی فراہم کرنا تھا

شیعت نیوز :جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملتان سمیت ملک بھر سے بے گناہ شیعہ افراد کو لاپتہ کیا جا رہا ہے۔حکومت اور سکیورٹی ادارے گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری اور باحفاظت رہائی کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں، ورنہ ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

اطلاعات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملک بھر سے جبری گمشدہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں دستخطی مہم کا آغاز کر دیا۔دستخطی مہم کا مقصد ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ مہم کے حوالے سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا پر دستخطی مہم کے لیے بینرز آویزاں کئے گئے۔ مہم کے دوران نمازیوں اور مومنین کی بڑی تعداد نے اپنے دستخط کے ذریعے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب پر خانوادہ اسیران کا احتجاجی مظاہرہ

دستخظی مہم کے منتظمین کا کہنا تھا کہ بیگناہ اور محب وطن شیعہ افراد کی جبری اور ماورائے عدالت گمشدگیوں سے ملک میں ایک ہیجانی کیفیت پائی جاتی ہے، ایک طرف کشمیریوں کے حقوق کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری طرف پاکستان میں ہی لوگوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے۔گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور حساس ادارے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے حوالے سے اپنا مثبت کردار اد کریں، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button