اہم ترین خبریںدنیا

آرامکو پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود نہیں ,رائٹرز

شیعت نیوز:امریکہ اور سعودی عرب کے پاس سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ رائٹرز کے مطابق گذشتہ دو ماہ سے امریکہ اور سعودی عرب مسلسل ایران پر آرامکو پر حملے میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں لیکن ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود نہیں، وہ صرف رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے اس حملے میں ایران کو ملوث کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ سعودی عرب نے چند شواہد پیش کئے ہیں جو قابل اعتبار نہیں ہیں۔ ادھر امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کے سربراہ کینٹ مک کنزی نے کہا ہے کہ آرامکو پر حملے کے سلسلے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے نتائج مکمل ہونے پر ان کا اعلان سعودی عرب کرےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button