پاکستان

ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان سانحے کا زخمی ریحان زیدی 11 سال بعد مقام شھادت پر فائز

شہید کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے آبائی قبرستان سید منور شاہ میں سپرد خاک کرد دیا گیا

شیعت نیوز :ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان سانحے میں زخمی ہونے والا 32 نوجوان پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی بالآخر جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 2008ء میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی 11 سال اپنے زخموں سے لڑتے لڑتے بالآخر جام شہادت نوش کر گیا۔کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگرد کی جانب سے ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ میں کئے جانے والے خودکش حملے کے نتیجے میں جہاں کئی معصوم لوگوں نے جام شہادت نوش کیا وہیں ڈیرہ کے زیدی سادات خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی ولد سید سعید الحسن شاہ زیدی بھی شامل تھا کہ جو خودکش جیکٹ پھٹنے سے نکلنے والے سینکڑوں چھرے جسم میں پیوست ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ریحان زیدی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق ان تمام چھروں کو نکالنا ممکن نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

زرائع کے مطابق 2008 سے 2019 تک گیارہ سال اپنے جسم کے اندر زہریلے چھروں کا درد سہنے اور تکلیف دہ وقت گزارنے کے بعد شدید زخمی 32 سالہ پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی خالق درجہ شہادت پر فائز ہوگیا۔ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ روز ریحان زیدی کے جسم میں موجود چھرے اچانک خود ہی باہر نکلنے لگے جس سےخون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ریحان زیدی جان کی بازی ہار گئے۔ شہید کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انھیں آبائی قبرستان سید منور شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button