دنیا

راشدہ طالب کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان میں بھارتی مظالم کےخلاف قرارداد پیش

قرارداد میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت

شیعت نیوز : راشدہ طالب نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بدترین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے ایک سودس روز سے جاری کرفیوختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن کی رکن راشدہ طالب نےبھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین مظالم کے خلاف قرارداد پیش کر دی۔ راشدہ طالب کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :انقرہ میں دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد، 25 ممالک کے مندوبین کی شرکت

زرائع کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ امریکی محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بناتے ہوئے بھارتی حکومت کو پیغام دے کہ وہ قابض افواج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ہزاروں مظلوم کشمیری عوام اور حریت رہنماؤں کو فی الفور را کرتے ہوئے پیلٹ گن کا استعمال بند کرے۔راشدہ طالب نے ایوان نمائندگان میں اپنے خطاب میں کہا کہ مظلوم نہتی کشمیری عوام کے خلاف بھارتی افواج کی انسانیت سوز کاروائیوں پر اقوام عالم باالخصوص انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی سے بھارتی مظالم کو تقویت مل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدترین انسانی المیہ ہے، جس پر خاموشی جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button