سعودی عرب

آل بنو امیہ بن سلمان نے سرزمین انبیاء پر حرام خدا کو حلال قرار دے دیا

شراب نوشی پر پابندی ختم کئے جانے بعد شراب کی تیاری پر سے بھی پابندی ہٹائے جانے کا امکان

شیعت نیوز :آل بنو امیہ سعودی ولی عہد بن سلمان نے حجاز مقدس (مقبوضہ سعودی عرب) پر شراب کو حلال قرار دیتے ہوئے اس کے بازاروں میں سر عام فروخت کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

اطلاعات کے مطابق آل بنو امیہ سعودی ولی عہد بن سلمان نے سرزمین انبیاء حجاز مقدس (مقبوضہ سعودی عرب) میں ایک اور انتہائی غیر اسلامی حکم جاری کرتے ہوئے حرام خدا کو حلال قرار دے دیا۔سعودی ولی عہد نے ایک نئے حکم نامے کے تحت شراب نوشی کو حلال قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے بازاروں میں شراب کی سرعام فروخت کی بھی اجازت دے دی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ آل بنو امیہ بن سلمان نے ایک نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سعودی شہریوں کو شراب نوشی کی اجازت دیتے ہوئے بازاروں میں شراب کی فروخت کا حکم بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ماڈرن ازم کے نام پرسعودیہ عرب میں عریاں مغربی خواتین کی کُشتی کے مقابلوں کا آغاز

زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان کی جانب سے شراب نوشی اور اس کی سر عام بازاروں میں فروخت کی اجازت کے بعد سعودی عرب میں شراب تیار کئے جانے کے حوالے سے بھی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے شراب نوشی اور اس کی فروخت پر پابندی ہٹائے جانے کی وجہ خود سعودی خاندان خصوصاً سعودی ولی عہد کی جانب سے ملک میں شراب کی فیکٹریاں لگانے کے حوالے سے زاتی دلچسپی رکھنا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے سعودی ولی عہد بن سلمان کی جانب سے ملک میں غیر یقینی اصلاحات اور اس تناظر میں کئی غیر اسلامی احکامات جاری کئے جانے پر مسلم امہ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button