اہم ترین خبریںپاکستان

ہمارے نزدیک اہل تشیع کی طرح اہل سنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کوبھی نقصان پہنچانا حرام ہے،علامہ احمد اقبال

علامہ سید احمد اقبال نے کہا کہ تعلیمات محمدی سے دوری نے امت مسلمہ میں اختلافات کو جنم دیا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی پاک فوج 73 بریگیڈ کےجانب سے پاراچنار میں منعقدہ پہلی آل کرم سیرت النبی کانفرنس میں خصوصی شرکت اور ِخصوصی خطاب۔سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال نے کہا کہ تعلیمات محمدی سے دوری نے امت مسلمہ میں اختلافات کو جنم دیا ۔آج عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کا محور بھی علم اسلام کی نئی نسل کو تعلیمات محمدی سی دور رکھنے پر ہے ہمیں باہمی اختلافات کی بجائے مشترکات کو فروغ دینا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار پرلشکر کشیاں ہوئی ہیں،حکومت اور فوج قبائل کے احساسات اور حساسیت کو پیش نظر رکھیں،علامہ فدامظاہری

انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے نزدیک جیسے اہل تشیع کی جان و،مال اور ناموس کو نقصان پہنچانا حرام ہے اسی طرح اہلسنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کو نقصان پہنچانا حرام ہے ۔کانفرنس میں علامہ اخلاق حسین، حافظ تمہید اللہ جان، علامہ عابد شاکری ،مفتی رضوان اللہ ،مولانا نور بادشاہ اوردیگر شیعہ سنی علماء نے بھی ِخطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس پارا چنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس کے اختتام پر ملک وقوم کی سالمیت اور افوج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر 73 برگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس ،ایف کمانڈینٹ جمیل رحمان ،ڈی پی او رحیم شاہ ،لفٹیننٹ کرنل جاوید الیاس اعوان ،تحصیلداران صاحبان ،انجمن حسینہ ،تحریک حسینی اس علاوہ اہل تشیع اور اہل سنت کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کے آخر میں علمائے کرام اور عمائدین میں قران پاک، جائے نماز اور کتابوں کے تحائف تقسیم کئے گئے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: اہلیان پاراچنار کا گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار ملعون کو بھارتی ایجنٹ قرار دیکر پھانسی کا مطالبہ

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفدکی صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات، ہنگو، پاراچنارکے قومی وملی مسائل کے حل کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

Back to top button