پاکستان

حساس اداروں کی کاروائی , مدرسہ خلیفہ صاحب کا تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق دونوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے

شیعت نیوز :حساس اداروں کی کاروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسہ خلیفہ کا ایک تکفیری دہشتگرد جہنم واصل جبکہ اس کا ساتھی دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ظفر آباد کالونی کی نہر روڈ پر واقع مدرسہ خلیفہ صاحب پر حساس اداروں کی کاروائی کے دوران مدرسے کے مرکزی دروازے سے ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس پر سوار دہ دہشتگرد تیزی شہر کی جانب بھاگے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کا پیچھا کیا تو دہشتگردوں نے خطرہ بھانپتے ہوئے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی فوری جوابی کاروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد کفایت اللہ موقع پر واصل جہنم ہو گیا جبکہ دوسرا دہشتگرد شعیب اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی آئی خان میں تکفیری راج ،کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں تین معصوم بچے شھید

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہےاور دونوں ہی دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے مارے جانے والے دہشتگرد کفایت اللہ کی لاش کے علاوہ دو ہینڈ گرینڈ، شناختی کارڈ، سی ڈی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button