فرزند رسول اکرمؐ کی شان میں بدترین گستاخی کرنیوالے کو سخت سزا دی جائے، علامہ رضی جعفر
امام زمانہ(عج) کی شان میں گستاخی کرنے والا ملعون عبدالستار جمالی کسی معافی کا مستحق نھیں

شیعت نیوز :فرزند رسول اکرمؐ ، حضرت امام مہدی (عج)کی شان میں بدترین گستاخی ناقابل معافی جرم ہے، جس کی سزا کم از کم موت ہے۔اہلبیتؑ رسولؐ کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص کسی اسلامی مسلک کا پیروکار نہیں ہو سکتا۔امام زمانہ( عج) کی شان میں گستاخی کرنے والا ملعون عبدالستار جمالی کسی معافی کا مستحق نھیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے فرزند رسول اکرمؐ ، حضرت امام مہدی( عجل اللہ تعالی فرجہم شریف) کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیتؑ رسولؐ کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص کسی اسلامی مسلک کا پیروکار نہیں ہو سکتا۔ تمام مذاہب خصوصاً اسلامی مسالک حضرت امام مہدی (عج) کے مقام و عظمت کے قائل ہیں، مختلف مسالک میںفقط ظہور امام زمانہ (عج)کے حوالے سے جزوی اختلاف ہے،لیکن کوئی بھی مسلمان رسول اکرمؐ کی ذریّت کی شان گستاخی برداشت نھیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں :آل پاکستان سنی تحریک کا حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا سندھ کر سرزمین عاشقان رسولؐ و اہلبیتؑ رسولؐ اور اولیاء کی سرزمین ہے، سندھ دھرتی دینی اقدار کے حوالے سے ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔ سندھ کی سرزمین پر ملعون عبدالستار جمالی جیسے بدبخت اور حیوان صفت انسان کی جانب سے آل رسولؐ کی شان میں گستاخی ایک نہایت غیر معمولی واقعہ ہے۔ اس جسارت سے تمام مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے فوری سخت کاروائی کرے۔