پاکستان

ایس ایس پی سجاول امیر سعود اور کالعدم سپاہ صحابہ کی سازش ناکام

مجلس وحدت مسلمین اور اہلسنت برادران کیجانب سے عظیم الشان عید میلاد النبیؐ ریلی کا انعقاد

شیعت نیوز :ایس ایس پی سجاول امیر سعود مگسی, ڈی سی اسمٰعیل میمن  اور کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبیؐ کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر سازشوں اور پابندیوں کے باوجود مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول اور اہلسنت برادران کی جانب سے عظیم الشان عید میلاد النبیؐ ریلی کا انعقاد۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی سجاول امیر مسعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر اسمٰعیل میمن کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ حافظ ریاض اور حافظ اسمٰعیل و دیگر دہشتگردوں کی ایماء پر مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول اور مقامی اہلسنت برادران کی جانب سے مشترکہ عید میلاد النبیؐ ریلی اور جشن پر پابندی لگائے جانے کے باوجود سجاول کے ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کیجانب سے عظیم الشان عید میلاد النبیؐ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایس ایس پی سجاول نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر جشن عید میلاد النبیؐ پر پابندی لگادی

یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب آج 16 ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ ریلی اور جشن عید میلاد النبیؐ کے انعقاد کے حوالے سے ایس ایس پی سجاول امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر سجاول اسمٰعیل میمن کو درخواست دی گئی تھی، جس کو ایس ایس پی سجاول اور ڈی سی سجاول نے کالعدم سپاہ صحابہ سجاول کے دہشتگرد سرغنہ حافظ ریاض احمد میمن اور حافظ اسمٰعیل سمیت دیگر دہشتگردوں کی ایماء پر منسوخ کرتے ہوئے آج منعقد ہونے والی عید میلاد النبیؐ ریلی پر پابندی عائد کر دی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button