پاکستان کی اہم خبریں

پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کاحملہ،سی ٹی ڈی کے افسر سمیت دو افراد شھید

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی غنی الرحمان سمیت دو افراد موقع پر ہی شھید

شیعت نیوز :پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حملے میں ڈی ایس ہی اور ایک راہگیر موقع پر ہی شھید ہوگئے۔ دو زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں نے دلہ زاک روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی غنی الرحمان سمیت دو افراد موقع پر ہی شھید ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی غنی الرحمان اپنی گاڑی میں دفتر جا رہے تھے کہ جیسے ہی وہ دلہ زاک روڈ پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موٹر سائیکل پر گھات لگائے بیٹھے 2 تکفیری دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ایک راہگیر موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی غنی الرحمان اور ایک راہگیر موقع پہ ہی شھید ہو گئے تھے جبکہ دیگر دو زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈی ایس پی غنی الرحمان پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی پشاور پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پہ پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا،جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button