اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت سید الانبیاء ص کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے، علامہ مقصودڈومکی

آزادی اور جمہوریت کے خوشنما نعروں کے ساتھ عصر حاضر میں معصوم انسانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاءؐ کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے۔ ان کا پاکیزہ کردار اور سیرت طیبہ آج بھی اقوام عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج عالمی استکبار کی صفوں میں ذلت و رسوائی اور شکست کا احساس نمایاں ہے، علامہ مقصودڈومکی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں زائرین کے علاوہ معززین شہر اور مومنین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مولوی خادم لنگڑے پر فرد جرم عائد کردی

انہوں نے کہاکہ ہم عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مبارک موقع پر سید الانبیاءؐ سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ عصر حاضر کی جاہلیت نے ایک بار پھر انسانیت کا سر شرم جھکا دیا ہے۔ آزادی اور جمہوریت کے خوشنما نعروں کے ساتھ عصر حاضر میں معصوم انسانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے منظم سازش کےتحت جلوس ہائے عزاکے روٹس پر ترقیاتی کام نہیں کیئے،علامہ باقر عباس زیدی

انہوں نے مزید کہاکہ حقوق نسواں کے نام پر عصر حاضر کے ابوجہل اور ابولہب نے جس طرح عفت حیاء اور غیرت جیسی اعلی انسانی صفات کی توہین کی ہے وہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

مغربی ثقافتی یلغار نے اسلامی اقدار پر جو شب خون مارا ہے اس نے دور جدید کی جاہلیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔اس موقع پر زائرین کربلا کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کا حقیقی پیروکار بننے کیلئے ہمیں سیرت نبوی کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا،علامہ ساجدنقوی

متعلقہ مضامین

Back to top button