اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ، جہاد اسلامی کا کمانڈر اہلیہ سمیت2 شہید

شیعت نیوز: اسرائیلی حکومت کی فوج نے آج علی الصبح مشرقی غزہ کی پٹی پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا شہید ہونے والے ایک کمانڈر کا تعلق جہاد اسلامی سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق جابر صیہونی حکومت کی فوج نے جہاد اسلامی کے کمانڈر بھاء ابوالعطاء کے گھر پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ ایک فلسطینی نوجوان شہید

جبکہ صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں جہاد اسلامی کا کمانڈر رہ رہا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں یہ کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے صیہونی بستیوں کی جانب کئی میزائل داغے گئے۔ اس دوران اسرائیل میں آئرن ٹومب سسٹم نے کم از کم دو میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

دوسری جانب اسلامی جہاد تنظیم نے ایک بیان میں بہاء ابو العطاء اور ان کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کو ہلا دینے والے جواب کی دھمکی دی ہے۔

جہاد اسلامی کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے جہاد اسلامی کے کمانڈر بھاء ابوالعطاء کی صیہونی حملے میں شہادت کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے اس کا بدلہ ضرور لیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کے نزدیک واقع بستیوں میں ٹرین سروس روک دی ہے اور وہاں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوب میں واقع صیہونی بستیوں کی آبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔صیہونی فوج نے غزہ پٹی کی سرحد کے متوازی تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button