اہم ترین خبریںدنیا

کشمیر میں اذیت ناک کرفیو کی سینچری ، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

شیعت نیوز : مقبوضہ وادی میں بےگناہ کشمیریوں نے کرفیو کی اذیت سہتے ہوئے سینچری مکمل کر لی جبکہ بھارتی فورسز نے 2 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج منگل کے روز مسلسل 100 ویں دن بھی غیراعلانیہ کرفیو کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہیں وہیں اذیت ناک کرفیو کی سنچری بھی آج مکمل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خادمین حرمین شریفین اور کشمیرکے قصاب مودی کا ’سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے قیام کااعلان

عالمی تنظیموں اور متعدد ممالک کے دباؤ کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اذیت ناک کرفیو نافذ ہے۔

کرفیو کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے جس سے شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

ادھر وادی میں ریل سروس پانچ اگست سے لگاتار معطل ہے تاہم پیر کے روز سری نگر تا بارہمولہ ٹرائیل رن کی گئی۔

ریلوے محکمے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ریل سروس بحال ہونے میں ابھی مزید ایک دو دن لگیں گے۔

دوسری جا نب ستم بالائے ستم بھارتی فورسز گھر گھر تلاشی لینے کے دوران اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور متعدد کو شہید کر چکی ہے۔تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بانڈی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ عالمی تنظیموں اور دنیا کے متعدد ممالک کے مذمتی بیانات اور دباؤ کے باوجود مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button