اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکہ نے داعش کو شام اور عراق کا تیل چوری کرنے کے لئے تشکیل دیا

شیعت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام کا تیل چوری کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ شامی فوج شام کے عوام کو قتل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام پوری طاقت اور قانونی طریقوں سے ان جارحیتوں کا جواب دے گا۔ بشار اسد

انھوں نے کہا کہ داعش کو شام اور عراق کا تیل چوری کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا۔ داعش کی تشکیل میں امریکہ اورچند دیگر ممالک نے اہم کردار ادا کیا ۔

بشار اسد نے کہا کہ شامی فوج نے کبھی بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا، شامی عوام حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

دوسری طرف شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک پابندیوں کے ذریعے شامی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

روس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ مغربی ملکوں کی توقع کے برخلاف شامی عوام نے بحران کے مختلف مرحلوں میں قانونی ملک کی حکومت کی حمایت اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ہے۔

صدر بشار اسد نے یورپی یونین اور ترک صدر کے درمیان تعلقات کے بارے میں کہا کہ اردوغان کے حوالے سے یورپی یونین کا رویہ ریاکارانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی مشکل یہ ہے کہ وہ ترک صدر سے ہراساں بھی ہے اور ساتھ اسے ان کی ضرورت بھی ہے۔

شام کے صدر نے واضح کیا کہ یورپی ممالک ایک جانب بحران شام کے نتیجے میں ترکی میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کی یورپ مہاجرت سے ڈرتے ہیں اور دوسری جانب شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا یورپ کو سب سے بڑا خطرہ ان ہزاروں دہشت گردوں سے لاحق ہے جن کی وہ خود حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button