پاکستان کی اہم خبریں

کرتارپور راہداری کی ریکارڈ مدت میں تکمیل، نریندر مودی کاعمران خان سے اظہارتشکر

گرداسپور گرردوارا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبے پر وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

شیعت نیوز: کرتارپور راہداری کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پرپاکستان کی کوشش کو سراہتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خادمین حرمین شریفین اور کشمیرکے قصاب مودی کا ’سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے قیام کااعلان

سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے یوم ولادت پر پاکستان کی جانب سے سکھوں کو دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا تحفہ دیئے جانے پر جہاں دنیا بھر سے سکھ پاکستانی اقدام پر انتہائی خوش ہیں وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال نھیں کرنے دیں گے،شاہ محمود قریشی

گرداسپور گرردوارا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبے پر وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے کرتارپور کے معاملے پر بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی، میں پاکستانی عملے کا شکریہ ادا کرتا یوں جنہوں نے اپنی طرف کرتارپور منصوبے کو انتہائی کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ بھارت کی فاشسٹ مودی سرکارکو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کروں گا، عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری کا افتتاح خوش آئند ہے، البتہ بھارتی ہٹ دھرمی کا توڑ نکالنا ہوگا،علامہ ساجد نقوی

راہداری کی تعمیر کے ساتھ پاکستان میں موجود سکھوں کے دوسرے مقدس ترین مقام گوردوارہ دربار صاحب میں بھی توسیع کی گئی ہے، 44 ایکڑ رقبے پر مشتمل دنیا کا یہ سب سے بڑا گوردوارہ ہے، سکھ یاتری 72 سال کی دعائیں پوری ہونے پر خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button